کنشاسا(آئی این پی) افریقی ملک عوامی جمہوری کانگو کی فوجی عدالت نے رواں برس مئی میں ملک میں حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے کی گئی ناکام بغاوت پر 3 امریکی شہریوں سمیت 37افراد کو سزائے موت سنادی،عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق رواں برس 19مئی کو کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں ایوان صدر پر مسلح افراد نے تھوڑی دیر کیلئےقبضہ کرلیا تھا،رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ان کے لیڈر کانگو نژاد امریکی سیاست دان کرسٹیان مالنگا کو ہلاک کردیا تھا اور مسلح افراد کا قبضہ ختم کردیا گیا تھا،کانگو کی فوجی عدالت میں ناکام بغاوت کا سامنا کرنے والے افراد میں مارے گئے سیاست دان کے 20سالہ بیٹے مارسیل مالنگا اور ہائی اسکول کے لیے فٹ بال کھیلنے والے ان کے 20سالہ دوست ٹیلر تھامسن بھی شامل تھے،رپورٹ کے مطابق تیسرے امریکی شہری بینجمن زیلمان پولون ہیں جو کرسٹیان مالنگا کے کاروبار سے منسلک تھے اور تینوں امریکی شہریوں کو مجرمانہ سازش، دہشت گردی اور دیگر جرائم کا ذمہ دار قرار دیا گیا اور سزائے موت سنا دی گئی،سزائے موت پانے والے مارسیل مالنگا نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کے والد انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر ساتھ نہیں دیا تھا ان کو قتل کردیں گے اور انہوں نے عدالت کو مزید بتایا تھا کہ وہ اپنے والد کی دعوت پر پہلی مرتبہ کانگو آئے تھے کیونکہ وہ ان سے کئی برس سے نہیں ملے تھے،رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تینوں امریکی شہریوں کے ساتھ ٹرائل کا سامنا کرنے والے دیگر 50افراد میں امریکی، برطانوی، کینیڈا، بیلجیم اور کانگو کے شہری بھی شامل تھے اور ان پر بغاوت کا مقدمہ تھا،عدالت نے 37افراد کو سزائے موت سنا دی ہے اور سزا کا اعلان کنشاسا کے مضافات میں اینڈولو فوجی جیل میں پڑھ کر سنائی گئی اور ٹی وی پر دکھایا گیا اور سزا پانے والے افراد جج کے سامنے اور جیل کے لباس میں موجود تھے۔رواں برس مئی میں حکومت کے خاتمے کی کوشش کرنے والے ملزمان کے خلاف ٹرائل کا آغاز جولائی میں شروع کیا گیا تھا،دوسری جانب واشنگٹن میںمحکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ سفارت خانے کا عملہ سماعت میں شریک رہا اور مزید ہونے والی پیش رفت کا قریب سے نگرانی کی جائے گی۔
واشنگٹن امریکا کے47ویں صدارتی انتخاب میں نئی تاریخ بن گئی، زمین کے بعد خلا سے بھی ووٹ پڑگیا۔بین الاقوامی خبر...
دوحہقطر کے عوام کی بھاری اکثریت نے قومی ریفرنڈم میں آئینی ترامیم کی حمایت کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے...
تل ابیبڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی...
لاہورپنجاب کے وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نےکہا ہےکہ بابا گرو نانک دیو جی کے 555ویں جنم دن تقریبات...
پشاوروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس میں صوبے...
ڪپشاورخیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں خود ساختہ عہدے تخلیق کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی...
راولپنڈیاحتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 3ماہ اور 37سماعتوں کے بعد آخری گواہ پر بلآخر جرح مکمل...
لندن یارک شائر کے ایسٹ رائڈنگ میں واقع ایک کمرشل پولٹری فارم میں برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق ہوگئی۔ HPAI کہلانے...