پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کیلئے ایک ارب روپے کا پیکیج منظور کرلیا

15 ستمبر ، 2024

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لئے 1ارب روپے کا پیکیج منظور کرلیا۔پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی افراد کو وہیل چیئر اور دیگر سپورٹنگ آلات فراہم کرنے کے لئے بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی افراد کے پیکیج کی منظوری دی ہے، محکمہ سوشل ویلفیئر خصوصی افراد کو یہ آلات فراہم کرے گا، جن کے لئے ڈیٹا جمع کیا جا رہاہے اور خصوصی افراد کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں۔ جن کو چلنے پھرنے میں مدد دینے والے آلات، وہیل چیئر، بیساکھیاں سمیت دیگر آلات فراہم کئے جائیں گے۔