پاکستان:خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی

15 ستمبر ، 2024

فیصل آباد (آئی این پی) پاکستان میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔اعدادوشمارکے مطابق 8ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار63405بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.2فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار64179بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح 8ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2774 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.7فیصدزیادہ ہے۔