لاہور(پ ر) سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین کی زیر صدارت والٹن روڈ اپگریڈیشن اور این ایس آئی ٹی سٹی کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے جائزہ اجلاس بلایا گیا ۔ اجلاس میں دونوں منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر ، ڈائریکٹر ارکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر افتاب سیال ،این ایل سی اور نیسپاک کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں سی ای او سی بی ڈی پنجاب کو آگاہ کیا گیا کہ والٹن روڈ اپگریڈیشن پر ڈیفنس موڑ سے قینچی کی جانب اسفالٹ تیزی سے جاری ہے اور ایک شفٹ میں 600 ٹن کے قریب اسفالٹ کی جاری ہے۔ قینچی تک اسفالٹ مکمل کر کے دوسری جانب اسفالٹ شروع ہوگی۔ میجر اسحاق شہید فلائی اوور کی ٹاپ سلیب پر بھی اسفالٹ شروع کر دی جائیگی ۔این ایس آئی ٹی سٹی میں زیر تعمیر سیلیسٹیا آئی ٹی ٹاور کی کھدائی اور لئین مکمل کرنے کے بعد راافٹ کی کنکریٹ پورنگ جاری ہے ۔ کنکریٹ پورنگ تین فیز میں مکمل ہوگی پہلا فیز 60 فی صد کنکریٹ پورنگ مکمل ہوگی ہے ۔
لاہور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں نئے بھرتی ہونے والے سول ججوں کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، رجسٹرار ہائیکورٹ...
کراچی صدرٹرمپ کی غیر متوقع پالیسیوں اور ایران جنگ نے مودی کے بھارت کو عالمی طاقت بنانے کے خواب کوسخت دھچکا...
کمر مشانی کمرمشانی کے قریب پاک فضائیہ کاطیارہ فنی خرابی کے باعث گرکر تباہ ۔ پائلٹ اور کو پائلٹ پیرا شوٹ کے...
کراچی وفاقی حکومت نے امپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن کے قائم مقام چیئرمین کے عہدے پر گریڈ 20 کے ڈپٹی...
لاہور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عوام سے پٹرول، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات پر...
فیصل آباد تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ چک نمبر 272 ج ب میں جائیداد کے لالچ میں بھائی نے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنے...
لاہورگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے لاہور میں تعینات یو ایس قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرزنے گورنر ہاؤس لاہور...
لاہورپنجاب حکومت نے 5 افسران کے تقرر و تبادلے اور اضافی چارج واپس لینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایس اینڈ جی اے...