لاہور میوزیم میں پرکاش تقریب

15 ستمبر ، 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور میوزیم میں ایک تاریخی پرکاش تقریب ہوئی، جس میں مہندر پال سنگھ اور پاکستان کی سکھ سنگت کی جانب سے لاہور میوزیم کو مقدس پالکی پیش کی گئی۔ پرکاش تقریب میں اہم مہمانان نے شرکت کی، جن میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور، رمیش سنگھ اروڑہنے بطور مہمان خصوصی جبکہ دیگر معززین میں سیکرٹری سیاحت و آثار قدیمہ فرید احمد تارڑ، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (PSGPC) کے اراکین، سکھ گرنتھی اور ہیڈ گرنتھی صاحبان، پنجاب بھر کی مختلف سنگت اور پاکستان سکھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے نمائندگان شامل تھے۔