پاکستان، جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیموں کا ٹی 20؍میچ کل ہو گا

15 ستمبر ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹو ئنٹی میچ پیر کوملتان کر کٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا ئے گا۔سیریز کی تیاریوں کے لئے دونوں ٹیموں نے ہفتے کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ18 جبکہ تیسرا میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کا داخلہ بھی فری کر رکھا ہے۔