کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی یہ پہلی شکست ہے جبکہ بھارت پانچوں گروپ میچ جیت کر ناقابل شکست رہا، ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں چین نے جاپان کو2.0سے شکست دی، چینی ٹیم سیمی فائنل میں پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے سیمی فائنل کھیلے گا، دوسرا سیمی فائنل بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ہفتے کوملائیشیا اور کوریا کا میچ تین، تین گول سے برابر رہا،بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم پنالٹی کار نر سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی جبکہ اس کے دفاعی کھلاڑیوں کی کار کردگی بھی بہت زیادہ اچھی دکھائی نہیں دی، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ ہوا، میچ شروع ہوتے ہی چھٹے منٹ میں احمد ندیم نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تاہم یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور 12ویں منٹ میں بھارت کو پنالٹی کارنر ملا جس پر کپتان ہرمیت پریت سنگھ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔دوسرا کوارٹر شروع ہوا تو بھارت نے پھر پنالٹی کارنر لیا اور دوسرا گول کرکے پاکستان کے خلاف برتری حاصل کرلی، ہاف ٹائم پر بھارت کو دو ایک کی سبقت حاصل تھی جب کہ تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا اور زیادہ تر کھیل بھارتی ہاف میں ہوا۔پاکستان نے اس کوراٹر میں 5 پنالٹی کارنر لیے لیکن کسی ایک کو بھی گول میں تبدیل نہ کرسکا، پاکستان ٹیم کو 2 مرتبہ 10،10 کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا، ایک بار سفیان فائول کرنے پر 5 منٹ کے لئے میدان سے باہر ہوگئے، آخری کوراٹر میں رانا وحید کو 10منٹ کیلئے فائول پرباہرجاناپڑا۔
لاہور لاہورپیرسن ایجوکیشن لمیٹڈ نے لاہور میں ایک سالانہ ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا۔جس کا مقصد پاکستان بھر...
لاہورچین کی زرعی یونیورسٹیز سے جدید زرعی شعبوں میں مفت ٹریننگ کیلئے پاکستانی طلبہ کا پہلا بیج آج چین روانہ...
لاہور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے نجی شعبے سے جوائنٹ وینچرکرنے کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے...
لاہور ایس ای سی پی نے نان بینکنگ فنانس کمپنیز اور نوٹیفائیڈ اداروں کے ریگولیشنز 2008میں ترامیم کر دیں۔ ان...
لاہور گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام تیزی پر ہوا دو سو سے زیادہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں...
لاہور ایس ای سی پی نے کمپنیز ریگولیشنز 2024 میں بعض ترامیم تجویز کی ہیں تاکہ کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ایک مرکزی "UBO"...
لاہور فوڈ اتھارٹی نے 18ناشتہ پوائنٹس،19میٹ سپلائرز ،51ہزار 450کلو چکن کی چیکنگ کے دوران 1500کلو بیمار مرغیاں تلف...
لاہور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 25فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا، پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹرانسفر فیس...