چیمپئنز ون ڈے کپ، تیسرے میچ میں پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے شکست دے دی

15 ستمبر ، 2024

فیصل آباد(نمائندہ جنگ ) چیمپئنز ون ڈے کپ کے تیسرے میچ میں پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ کی خاص بات پینتھرز کے عثمان خان کی سنچری اور محمد حسنین کی 5 وکٹیں تھیں۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہفتے کے روز کھیلے گئے اس میچ میں پینتھرز کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ینتھرز کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 328 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مسلسل تیسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے تین سو سے زائد رنز اسکور کیے ۔ڈولفنز کی ٹیم جواب میں 47 اوورز میں 278 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پینتھرز کی اننگز میں میرحمزہ نے ابتدا ہی میں دونوں اوپنرز صائم ایوب ( 6 ) اور عبدالواحد بنگلزئی ( 5 ) کی وکٹیں حاصل کرلیں جس کے بعد عثمان خان اور عمر صدیق نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 70 رنز کا اضافہ کیا۔