کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر) بوستان روڈ پر نیو کچلاک پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ اے ایس آئی سمیت دو اہلکار شہید ہو گئے گاڑی مکمل طور پر تباہ سیٹیں اڑ کر درخت سے لٹک گئیں پولیس اہلکار معمول کی گشت کے دوران درخت کے سائے میں کھڑے تھے ڈرائیور قریب واقعہ ٹیوب ویل سے پینے کیلئے پانی لینے گیا تھا پولیس لائن میں شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئیں۔ پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے بوستان روڈ کے کچے میں درخت کے نیچے ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا گزشتہ روزنیو کچلاک پولس اسٹیشن کا اے ایس آئی زین الدین ٗ کانسٹیبل محمد طاہر او ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی میں بوستان روڈ پر معمول کی گشت کرنے کے دوران سائے کیلئے اس درخت کے نیچے کھڑے ہو گئے اے ایس آئی زین الدین نے ڈرائیور سے پینے کا پانی لانے کو کہا ڈرائیور قریب ہی واقعہ ٹیوب ویل سے پانی لینے گیا اسی دوران بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل موقع پر ہی شہید ہوگئے دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ گاڑی کی سیٹیں درخت سے لٹک گئیں شہریوں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر ملک نعیم خان بازئی موقع پر پہنچ گئے بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے مطابق دہشت گردوں نے تین سے چار کلو دھماکہ خیز مواد ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے زمین میں نصب کیا تھا مزید شواہد اکٹھے کئے جا رہا ہے ۔ ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد شہدا کی میتیں پولیس لائن لے جائے گئیں جہاں نمازجنازہ اداکی گئ نماز جنازہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب الدین آئی جی پولیس معظم جاں انصاری ٗ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری ملک محمد یوسف ٗ ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ سمیت دیگر افسران اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد شہید اے ایس آئی زین الدین کی میت آبائی علاقے پشین اور کانسٹیبل محمد طاہر کی میت کچلاک پہنچائی گئیں جہاں رات گئے انہیں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
واشنگٹن عالمی مالیاتی شعبوں کے سربراہاں گزشتہ ہفتے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں رہے انہیں یہ وضاحت مطلوب...
کراچی مشہور زمانہ ٹائی ٹینک جہاز کے مسافر کا لکھا گیا خط 11 کروڑ روپے سے زائد کی رقم میں فروخت ہوگیا۔برطانیہ...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاناما کینال اور نہرسویزسےامریکی جہازوں کو مفت سفرکی اجازت ہونی...
کراچیصدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کو بلاول ہاؤس میں ملاقات کی...
اسلام آباد سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد پیر کی سہ پہر چار بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا،...
کراچی لندن میں انتہا پسند بھارتی شہریوں نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرکے عمارت کے شیشے توڑ دیئے ، شر...
اسلام آباد قائداعظم یونیورسٹی نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ 2025ء میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی، قائداعظم...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول آجروں، کارکنوں، پالیسی...