اسلام آباد(صباح نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جس طرح ترمیم لائی جا رہی ہے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم چپ کر کے بیٹھ جائیں گے تو ان کی بھول ہے ہم پارٹی کو اسٹریٹ موومنٹ کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ کچھ بھی ہوجائے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے اجازت دیں یا نہ دیں، جلسہ کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آزادی کی جنگ ہوتی ہے تو قربانیاں دینا پڑتی ہیں جمہوریت کا قتل عام ہو رہا ہے، میں جان کی قربانی کے لیے بھی تیار ہوں کسی کی غلامی قبول نہیں کروں گا، یہ مکمل طور پر قوم کو غلام بنانے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کی مرضی کے بغیر پارلیمنٹ سے لوگوں کو کیسے اٹھایا جا سکتا تھا؟ آج جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کل ان کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔پارلیمنٹ لاجز میں پولیس داخلےکےسوال پرانکا کہنا تھاکہ مجھے معلوم نہیں لیکن پارلیمنٹ سے آج تک کسی کو نہیں اٹھایا گیا، شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں سزا ہونے والی تھی باجوہ نے اس کو بچایا ورنہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا ثابت شدہ کیس تھا، منی لانڈرنگ کے کیس کے علاوہ شہباز شریف نواز شریف اور اسحاق ڈار پر تمام کیسز پرانے تھے۔
برسلز یورپی یونین میں اسرائیل سے دوطرفہ معاہدے ختم کرنے پر غور شروع ہوگیا۔یورپی میڈیا کے مطابق اسپین،...
کراچی بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے صدر ملی کارجن کھڑکے نے۔ گزشتہ روز نہایت متنازع بیان دیتے ہوئے وزیر...
کوئٹہبلوچستان حکومت نے تعلیمی شعبے میں اصلاحات اور جدیدیت کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے صوبے میں پہلی...
کوئٹہگورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ، اظہار رائے کی...
کراچی ایران اور پوپ تنازع، بیشتر امریکیوں نے ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھادیا ، صرف 26فیصد نے متوازن مزاج...
کراچی تاریخی تبدیلی،جاپان نے مہلک ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی ختم کردی۔ جاپان پہلی بار مہلک ہتھیار فروخت...
کراچی صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورتحال،...
مری ،اسلام آباد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی میدان ہو یا دفاع‘ ہم نے بہترین...