اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کیلئے حکومت ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے جب کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے نہ صرف پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کی مد میں زر مبادلہ کی بچت ہو گی بلکہ یہ گاڑیاں ماحول دوست بھی ہوں گی۔ وزیراعظم ہاوس میں وزیرِاعظم کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے استعمال کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے ایک جامع فنانشل ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو ملک میں ای وہیکلز کے استعمال کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال 2022 سے اب تک مقامی سطح پر 2 اور 3 پہیوں پر چلنے والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لئے 49 لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں جن میں سے 25 کارخانوں میں ان گاڑیوں کو بنانے کا آغاز ہو چکا ہے۔ اِجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 4 پہیوں پر چلنے والی الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے پہلا لائسنس ستمبر 2024 میں جاری کیا گیا ہے، مقامی سطح پر تیار کی گئی پہلی الیکٹرک کار اس سال دسمبر تک مارکیٹ میں آ جائے گی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ملک میں اس وقت 2 اور 3 پہیوں پر چلنے والی الیکٹرک وہیکلز کی تعداد 45 ہزار ہے جب کہ چار پہیوں پر چلنے والی الیکٹرک وہیکلز کی تعداد 2600 ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لئے ری- چارج اسٹیشنز ترجیحی بنیادوں پر موٹرویز، جی ٹی روڈ (قومی شاہراہ 5), قومی شاہراہ 65 اور 70 پر لگائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ای وہیکلز پالیسی اس سال نومبر تک مکمل کی جائے۔ انہوں نے ملک میں ای وہیکلز کی تیاری کے حوالے سے لائسنس کے ضابطہ کار کو بہتر بنانے اور ای وہیکلز کی پالیسی کے حوالے سے تمام صوبوں، وفاقی اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے ضروری مشاورت کی ہدایت کی۔
سوات شدید برفباری کے پیش نظروادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے سڑک کو بند کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر...
اسلا م آباد سفری پابندیوں کے باعث پی آئی اے اور ایوی ایشن کو تقریبا 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا...
اسلام آباد سردی میں مزید اضافےکےساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کردیا گیا،فی کلو قیمت254 روپے30...
پشاورجنوبی وزیرستان لوئر میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقہ...
راولپنڈی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ان کو...
پشاور ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث پارا چنار میں پھنسے جوڈیشل افسران اور عملہ کو دس دن گزرنے کے بعد بھی ریسکیو...
اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرانے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 139 کارکنوں...
اسلام آباد ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی...