اسلام آ باد (آئی این پی ) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہے کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کاکام ہے ، نمبرزپورے ہونگے تو ہی بل پاس ہوگا۔ ہفتہ کوسید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل پاس ہورہا ہے،یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، بل میں ریفارمز کی بات ہے، جب میں وزیراعظم تھا تو اعلان کیا کہ اس ملک کو ایک پارٹی نہیں چلا سکتیملکر کام کرنا بہت ضروری ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا میں بہت احترام کرتا ہوں، جنہوں نے ہم پر کیس بنایا آج ان کو ووٹ دینے جارہے ہیں، میں گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں۔ یوسف رضا گیلانی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے افغانستان سے مذاکرات بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ امور سے متعلق پالیسی وفاق کا دائرہ اختیار ہے، علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے متعلق بیان کو کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا۔
اسلام آباد پاکستان کے بعد، اب بھارت دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے معاملے پر بنگلہ دیش کے ساتھ بھی پانی کے...
ریاض روس کے صدر ولادیمیر پیو ٹن نے کہا ہے کہ روس عالمی تیل کی مارکیٹوں کے انتظام میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون...
تہران پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں سپریم لیڈر کیلئے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس اب پیر کی بجائے کل بروز منگل ہوگا۔...
اسلام آباد بجٹ 27-2026؛ ٹیکسوں کے نفاذ اور ریلیف اقدامات پر آئی ایم ایف کی منظوری کا انتظار، تنخواہ دار طبقے...
میر علیمیر علی، میران شاہ میں فورسز کی کارروائیاں، 27فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر کے مطابق...
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...
کراچی شی جن پنگ سات سال بعد شمالی کوریا کیوں جا رہے ہیں؟علاقائی توازن پر نئی کشمکش جاری ہے۔چینی صدر کا...