اسلام آباد (ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، جس میںترمیمی مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں آئینی ترامیم کے مسودےکی منظوری دی جائیگی۔ اجلاس میںمولانا فضل الرحمٰن کو منانے سے متعلق پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال جائیگا۔ دوسری جانب آئینی ترامیم کی بازگشت میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس اتوار تک ملتوی کردیئے گئے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار دن ساڑھے 11اور سینیٹ اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کا معاملہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان ہے۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں سینیٹ ارکان کو شامل کرنےکا بھی امکان ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن لیڈر سے نام مانگ لیے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں آئینی ترامیم پر کافی باتیں شیئر کی جاچکی ہیں، میثاق جمہوریت کے18 سال بعدآئینی عدالت بنا رہے ہیں تو کیا برا ہے۔ دوران خطاب اسحاق ڈار نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی وضاحت کیلئے آئینی ترمیم کا بھی عندیہ دیا۔
کراچی بیجنگ میراتھن میں انسانی نما روبوٹ انسانوں سے آگے نکل گئےچین کی نصف میراتھن میں روبوٹس نے انسانوں...
اسلام آباد چینی بحریہ کے اس اعلان نے کہ اس کا 48واں اسکارٹ بیڑا خلیجعدن کے اندر بدستور سرگرم ہے، ان قیاس...
میڈرڈ اسپین کا یورپی یونین سے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کامطالبہ، وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز کا موقف ہے کہ...
کراچی آبنائے ہرمز سےگزرنے والا پاکستانی جہاز خام تیل لےکر کراچی پورٹ پہنچ گیا ۔کے پی ٹی ذرائع کے مطابق...
دبئی ایران جنگ کے خاتمے کا مرکزی کردار،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ فیلڈ مارشل دنیا بھر کے میڈیا کی شہ...
کراچیترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل، قبرص اور یونان کا اتحاد خطے کے لیے تشویش کا باعث ہے۔میڈیا رپورٹس کے...
کراچی دفاعی معاہدہ میں توسیع کی تیاری ،فرانسیسی صدرمیکرون اگلے ہفتہ یونا ن کادورہ کریں گے،معاہدہ میں تین...
نیویارک امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے اتوار کو رپورٹ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے امریکہ کے ساتھ ایک...