اسلام آباد (ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، جس میںترمیمی مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں آئینی ترامیم کے مسودےکی منظوری دی جائیگی۔ اجلاس میںمولانا فضل الرحمٰن کو منانے سے متعلق پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال جائیگا۔ دوسری جانب آئینی ترامیم کی بازگشت میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس اتوار تک ملتوی کردیئے گئے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار دن ساڑھے 11اور سینیٹ اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کا معاملہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان ہے۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں سینیٹ ارکان کو شامل کرنےکا بھی امکان ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن لیڈر سے نام مانگ لیے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں آئینی ترامیم پر کافی باتیں شیئر کی جاچکی ہیں، میثاق جمہوریت کے18 سال بعدآئینی عدالت بنا رہے ہیں تو کیا برا ہے۔ دوران خطاب اسحاق ڈار نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی وضاحت کیلئے آئینی ترمیم کا بھی عندیہ دیا۔
سوات شدید برفباری کے پیش نظروادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے سڑک کو بند کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر...
اسلا م آباد سفری پابندیوں کے باعث پی آئی اے اور ایوی ایشن کو تقریبا 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا...
اسلام آباد سردی میں مزید اضافےکےساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کردیا گیا،فی کلو قیمت254 روپے30...
پشاورجنوبی وزیرستان لوئر میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقہ...
راولپنڈی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ان کو...
پشاور ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث پارا چنار میں پھنسے جوڈیشل افسران اور عملہ کو دس دن گزرنے کے بعد بھی ریسکیو...
اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرانے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 139 کارکنوں...
اسلام آباد ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی...