عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین کی منظوری دیدی

15 ستمبر ، 2024

اسلام آ باد (آئی این پی ) عالمی ادارہ برائے صحت(ڈبلیو ایچ او ) نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین کی منظوری دے دی۔ ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین ایم وی اے، بی این کی منظوری دی ہے اور منکی پاکس کی ویکسین 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو 4 ہفتوں کے فرق سے 2 خوراکوں میں دی جا سکے گی۔ منظور شدہ ویکسین وائرس کے خلاف ایک خوراک کے بعد 76 فیصد اور 2 خوراکوں کے بعد 82 فیصد موثر ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق منکی پاکس 121 ممالک میں پھیل چکا ہے، رواں سال 500 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں ، پاکستان میں منکی پاکس وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جو مختلف ممالک سے سفر کرکے آنے والوں میں پائے گئے ہیں۔