11میں سے 9ڈسکوز کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی تعیناتی ہو چکی ،مصدق ملک

15 ستمبر ، 2024

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )سینٹ کو گزشتہ روز بتایا گیا کہ بجلی کی سپلائی کرنیوالے کی 11 کمپنیاں ہیں جن میں سے نو کے بورڈ کے ڈائریکٹروں کی تعیناتی ہو چکی ہے جبکہ دیگر دو کمپنیوں اور پیپکو کی جگہ پی پی ایم سی کمپنی کے بورڈ اف ڈائریکٹر کی نامزدگی باقی ہے جسکا ا علان جلد کر دیا جائیگا، یہ بات وزیر پٹرولیم اآبی وسائل مصدق ملک نے سیف اللہ آبڑو کے توجہ دلاونوٹس کے جواب میں ایوان کو بتائی، سیف اللہ آبڑو نے وفاقی وزیر سے پوچھا کہ حیدراباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپینوںور پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے نئے چیئرمین اور بورڈ اف ڈائریکٹرزکے ممبران کی تقرری میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے جبکہ حکومت دیگر کمپنیوں کے بورڈز پہلے ہی تحلیل کر چکی ہے ایسے یسے افراد کو بورڈز میں شامل کیا گیا ہے جو ایکٹ کے تحت مقررہ معیار پر پورا نہیں اترتے ، مصدق ملک نے کہا کہ ان کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کے ناموں کی فہرست کی وزیراعظم نے منظوری دیدی ہے اور جلد ہی کابینہ کی منظوری کے بعد اسکا اعلان کر دیا جائیگا۔