اسلام آباد (آئی این پی ) این اے171رحیم یارخان کے ضمنی الیکشن میں جیت سے پیپلزپارٹی کی قومی اسمبلی میں دو سیٹیں بڑھنے کاامکان ہے۔ مخدوم طاہر رشید کی کامیابی سے پیپلزپارٹی کی پنجاب سے قومی اسمبلی کی سیٹوں کی تعداد آٹھ ہوگئی، پیپلزپارٹی کو آٹھ سیٹوں پرخواتین کی ایک اور نشست مل سکتی ہے۔پیپلزپارٹی کی ثمینہ خالد گھرکی کے رکن قومی اسمبلی بننے کا امکان ہے۔ اس وقت پنجاب سے حنا ربانی کھرپیپلزپارٹی کے خواتین کوٹے میں واحد رکن قومی اسمبلی ہیں،ثمینہ خالد گھرکی پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت رکن قومی اسمبلی بن گئی تھیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انکی رکنیت معطل ہے۔ مخدوم طاہررشیدکی جیت کے بعد ثمینہ گھرکی بنیادی فارمولے کے تحت ہی ایم این اے بن جائیں گی۔ پارٹی قیادت نے سیکرٹری جنرل نیئربخاری کوالیکشن کمیشن سے فوری رجوع کر نے کی ہدایت کر دی ہے ۔ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا ہے امکان ہے کہ الیکشن کمیشن انہیں بطور رکن قومی اسمبلی نوٹیفائی کردےگا۔
برسلز یورپی یونین میں اسرائیل سے دوطرفہ معاہدے ختم کرنے پر غور شروع ہوگیا۔یورپی میڈیا کے مطابق اسپین،...
کراچی بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے صدر ملی کارجن کھڑکے نے۔ گزشتہ روز نہایت متنازع بیان دیتے ہوئے وزیر...
کوئٹہبلوچستان حکومت نے تعلیمی شعبے میں اصلاحات اور جدیدیت کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے صوبے میں پہلی...
کوئٹہگورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ، اظہار رائے کی...
کراچی ایران اور پوپ تنازع، بیشتر امریکیوں نے ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھادیا ، صرف 26فیصد نے متوازن مزاج...
کراچی تاریخی تبدیلی،جاپان نے مہلک ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی ختم کردی۔ جاپان پہلی بار مہلک ہتھیار فروخت...
کراچی صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورتحال،...
مری ،اسلام آباد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی میدان ہو یا دفاع‘ ہم نے بہترین...