اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا، شیر افضل مروت نے وکلا عادل عزیز قاضی اور ریاست علی آزاد کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین کو درخواست پر پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا اور درخواستگزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ شیر افضل مروت کو کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے، شیر افضل مروت کو عدالت کی اجازت کے بغیر کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
جنیوا اقوام متحدہ نے منگل کو بڑی تعداد میں غیر ملکی شہریوں کو امریکہ سے بے دخل کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا،...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج...
لندن انسانی حقوق کی تنظیموں اور این جی اوز نے منگل کو برطانوی حکومت پر غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیل کو لڑاکا...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے، وہ...
کراچی برطانوی اسپیشل فورسز کے سابق ارکان نے افغانستان اور عراق میں جنگی جرائم کا اعتراف کیا ہے، انہوں نے...
کوئٹہگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ جدید سائنسی ایجادات کو اپنا کر ہم موجودہ انسانی ضروریات اور...
قاہرہمصر نے تجارت کی بحالی اور فروغ اور بڑے کنٹینر جہازوں کو واپس لانے کی کوشش میں 15فیصد رعایت کی پیشکش کی...
غزہ حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ فوجی دباؤ نے امریکی اسرائیلی...