اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہریوں کو بااختیار بنانے اور سیاسی عمل میں ان کی فعال شرکت کے فروغ میں جمہوریت کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے یوم جمہوریت منا رہے ہیں، جمہوریت ایک منصفانہ معاشرے کی بنیاد ہے، بنیادی حقوق کے تحفظ اور سیاسی، اقتصادی اور سماجی شمولیت کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے،قوم کے مسائل کا حل ایک متحرک اور جامع جمہوری عمل میں مضمر ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق نے عالمی یوم جمہوریت پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام کی سیاسی عمل میں شرکت، سیاسی تنوع اور عوامی حقوق کے تحفظ کا نام ہے۔ شہریوں کے سیاسی، اقتصادی اور سماجی حقوق کا تحفظ ہی جمہوریت کو دیگر نظام ہائے حکومت سے ممتاز کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے سیاسی منظرنامے پر کئی چیلنجز ابھرے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم عوامی نمائندگی کے ذریعے جمہوریت کے تحفظ، پالیسیوں کی تشکیل اور ملک کے اہم ترین مسائل کے حل کے ذریعے جمہوریت کے تحفظ میں پارلیمان کے کردار کا بھی اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ مسائل کے حل، شمولیت اور پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بنیادی ادارہ ہے۔ آج کے دن، ہم جمہوریت کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔
سوات شدید برفباری کے پیش نظروادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے سڑک کو بند کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر...
اسلا م آباد سفری پابندیوں کے باعث پی آئی اے اور ایوی ایشن کو تقریبا 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا...
اسلام آباد سردی میں مزید اضافےکےساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کردیا گیا،فی کلو قیمت254 روپے30...
پشاورجنوبی وزیرستان لوئر میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقہ...
راولپنڈی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ان کو...
پشاور ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث پارا چنار میں پھنسے جوڈیشل افسران اور عملہ کو دس دن گزرنے کے بعد بھی ریسکیو...
اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرانے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 139 کارکنوں...
اسلام آباد ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی...