اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات گئے قانونی ٹیم کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق رات گئے وزیراعظم اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا، جس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ہمارے پاس آئینی مسودہ آ جائے تو ہی سوچ بیچار کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ججز کی مدت ملازمت یا تعداد بڑھانے پر حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے جبکہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو آئینی عدالتوں کے قیام اور ترامیم پر ساتھ دینےکا کہا۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پہلے صدر آصف علی زرداری اور پھر وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ملاقاتیں کی تھیں اور آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی تھی۔
سوات شدید برفباری کے پیش نظروادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے سڑک کو بند کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر...
اسلا م آباد سفری پابندیوں کے باعث پی آئی اے اور ایوی ایشن کو تقریبا 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا...
اسلام آباد سردی میں مزید اضافےکےساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کردیا گیا،فی کلو قیمت254 روپے30...
پشاورجنوبی وزیرستان لوئر میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقہ...
راولپنڈی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ان کو...
پشاور ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث پارا چنار میں پھنسے جوڈیشل افسران اور عملہ کو دس دن گزرنے کے بعد بھی ریسکیو...
اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرانے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 139 کارکنوں...
اسلام آباد ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی...