ڈیرہ اسماعیل خان/کوئٹہ (اے پی پی/خ ن) کوئٹہ سے ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) آنےوالی مسافر بس ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم پر واقع قومی شاہراہ ژوب کے علاقہ دانہ سر کے مقام پر کھائی میں جاگرنے سے 7مسافر جاں بحق21افراد زخمی ہوگئے۔کوئٹہ سے ڈیرہ اسماعیل خان آنےوالی مسافر بس ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم پر واقع قومی شاہراہ ژوب کے علاقہ دانہ سر کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے باعث ڈرائیور جمیل شاہوانی سمیت بس میں سوار 7مسافر جاں بحق جبکہ 21افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق و زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سنٹر ژوب منتقل کردیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دانہ سر کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس المناک حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ غفلت ثابت ہونے پر بس کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی بارہا بس کمپنیوں کو آگاہ کیا جاچکا ہے کہ ٹریکر اور دیگر ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاہم حکومت کی ہدایات کو نظر انداز کیا جاتا ہے جس کے باعث اس قسم کے افسوس ناک واقعات جنم لیتے ہیں یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حادثے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا وزیر اعلٰی نے سیکرٹری آرٹی اے کو قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثات میں غفلت قابل برداشت نہیں قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے جائیں وزیر اعلٰی بلوچستان نے دانہ سر بس حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت و افسوس کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔
سوات شدید برفباری کے پیش نظروادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے سڑک کو بند کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر...
اسلا م آباد سفری پابندیوں کے باعث پی آئی اے اور ایوی ایشن کو تقریبا 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا...
اسلام آباد سردی میں مزید اضافےکےساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کردیا گیا،فی کلو قیمت254 روپے30...
پشاورجنوبی وزیرستان لوئر میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقہ...
راولپنڈی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ان کو...
پشاور ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث پارا چنار میں پھنسے جوڈیشل افسران اور عملہ کو دس دن گزرنے کے بعد بھی ریسکیو...
اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرانے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 139 کارکنوں...
اسلام آباد ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی...