خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں سینٹ کو بھی نمائندگی دینے پر غور ، مزید توسیع کاامکان

15 ستمبر ، 2024

اسلام آباد ( طاہر خلیل )خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں سینٹ کو بھی نمائندگی دینے پر غور ، پارلیمانی کمیٹی میں مزید توسیع کی جائے گی ہفتے کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا چوتھا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ پارلیمانی کمیٹی میثاق جمہوریت پر مکمل عملدرآمد کے اقدامات بھی تجویز کرے گی ،جس میں آئینی عدالت کے قیام کی تجویز بھی شامل ہے۔ سید خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میںہفتے اور اتوار کی چھٹی کے باوجود قومی اسمبلی اور سینٹ کے غیر معمولی اجلاس بلانے کی توجہیات پیش کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحٰق ڈار نے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی اور ازرہ تفنن کہا کہ سپیکر صاحب نے 8 پروڈکشن آرڈر جاری کر رکھے ہیں،ہم چاہتے ہیںکہ پر وڈکشن آرڈر جاری کر رکھے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پرو ڈکشن آرڈر پر یہ ارکان بھی گھوم پھر لیں خورشید شاہ نے پوچھا تھا کہ آپ چھٹی پر کیوںارکان کو بلا رہے ہیں،سینیٹر اسحٰق ڈار نے پارلیمانی کمیٹی میں تجویز کیا کہ خصوصی کمیٹی میں سینٹ کو بھی مکمل نمائندگی دی جائے جیسا کہ 18 ترمیم کی تدوین کے موقع پر ہوا تھا ،خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں اس وقت صرف سینیٹر اسحٰق ڈار شامل ہیں۔