سپریم کورٹ کا وضاحتی فیصلہ ، چھٹی کے باوجود الیکشن کمیشن کے دفاتر کھل گئے

15 ستمبر ، 2024

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) چھٹی کے باوجود سپریم کورٹ کے وضاحتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے دفاتر کھل گئے اور متعلقہ حکام سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر رہے ، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کا وضاحتی فیصلہ آتے ہی الیکشن کمیشن کے دفاتر جو عام طور پر ہفتہ وار تعطیلات کی وجہ سے بند تھے کھولے گئے ، لیگل برانچ نے چیف الیکشن کمشنر کو بریف کیا تاہم ہفتے کو الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کا وضاحتی فیصلہ وصول نہیں ہوا تھا۔