صدارتی انتخاب امریکی بڑےکےبجائےچھوٹےشیطان کومنتخب کرلیں،پوپ

15 ستمبر ، 2024

ویٹکن سٹی (جنگ نیوز ) کیتھو لک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانس نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں امریکی کیتھو لک عیسائیوں کو کسی بڑے کے بجائے چھوٹے شیطان کو تر جیح دینے کامشورہ دیا ہے ۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخاب میں امیدواروں کو شیطان ہی سے تشہیر دیتے ہیں ۔ تا ہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا ۔ واضح رہے کہ رومن کیتھو لک کلیسا تاریخی اور روایتی طور پر صیہونی مخالف ہوتے ہیں ۔ گزشتہ روز سنگا پور سے روم واپس لوٹتے ہوئے دوران پرواز گفتگو کرتے ہوئے پوپ فرانس نے صدارتی انتخاب میں دونوں امیدواروں کی مذمت کی ۔ جو ڈیمو کریٹ خاتون امیدوار کملا ہیریس اور ری پبلکن سابق صدر ڈو نلڈ ٹرمپ ہیں ۔ پوپ فرانس نے امریکا میں پناہ گزینوں کو جگہ دینے کی امریکی سیا سی جماعتوں کے رویوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ سنگین جرم ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسقاط حمل کو قتل کے متراف قرار دیا ۔ تاہم وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ انتخابی عمل میں رائے دہی ضرور کی جانی چاہئے یہ اسی طرح ممکن ہے کہ بڑے کے مقابلے میں چھوٹے شیطان کا انتخاب کرلیا جائے ۔ انہوں نے کہا وہ خاتون امیدوار لیڈی شیطان ہیں یا جنٹلمین میں نہیں جانتا ۔ ہر کوئی اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دے ۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کو جگہ نہ دینا اور اسقاط حمل (بچوں کا قتل ) دونوں ہی زندگی اور انسانیت کے خلاف جرائم ہیں واضح رہے کہ امریکا میں کیتھو لک عیسائیوں کی آبادی 5کروڑ 20لاکھ ہے اور کلیدی امریکی ریاستوں میں رائے دہی کا تو کیتھو لکس کے ہاتھوں میں ہے جن میں پنسلوانیا اور وسکا نس شامل ہیں ۔ بیو ریسرج سنٹرکے تحت رائے عامہ چائنہ کے مطاق 52فیصد کیتھو لکس کا رحجان ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی اور44فیصد کا کملاہیریس کی ڈیمو کریٹک پارٹی کی طرف ہے ۔ تا ہم پیو ریسرچ سنٹر کے مطاق ماضی کے انتخابات میں کیتھو لک امریکی رائے عامہ خاصی تقسیم رہ ۔