اقوام متحدہ (شِنہوا)چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی یکجہتی کو نقصان پہنچانے، تقسیم اور مخالفت پیدا کرنے اور یوکرین بحران پر گروہی تصادم کو ہوا دینے سے باز رہے۔ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے کہا کہ یوکرین کے جاری بحران میں بھاری مقدارمیں ہتھیار اور گولہ بارود میدان جنگ میں مسلسل فراہم کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے صورت حال مزید خراب اور مزید شہری جانوں کا نقصان ہو گا۔ سفیر نے خبردار کیا کہ اس چیز کے بین الاقوامی اور علاقائی امن اور سلامتی پر وسیع منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ چین کو جنگ کی شدت میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش ہے، سفیر نے کہا کہ اس وقت کی اہم ترجیح یہ ہے کہ میدان جنگ کو توسیع نہ دی جائے ، لڑائی میں اضافہ نہ ہونے اور کسی کی طرف سے اشتعال انگیزی نہ کرنے کے اصولوں کا احترام کیا جائے۔
سوات شدید برفباری کے پیش نظروادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے سڑک کو بند کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر...
اسلا م آباد سفری پابندیوں کے باعث پی آئی اے اور ایوی ایشن کو تقریبا 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا...
اسلام آباد سردی میں مزید اضافےکےساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کردیا گیا،فی کلو قیمت254 روپے30...
پشاورجنوبی وزیرستان لوئر میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقہ...
راولپنڈی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ان کو...
پشاور ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث پارا چنار میں پھنسے جوڈیشل افسران اور عملہ کو دس دن گزرنے کے بعد بھی ریسکیو...
اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرانے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 139 کارکنوں...
اسلام آباد ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی...