پشاور (این این آئی)خیبر پختون خوا میں کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشت گردوں کو سزائیں سنا دی گئیں۔ پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم داعش کے 2 سہولت کاروں کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد اقبال نے دہشت گرد عفان متین کو 14 سال اور عثمان کو 13 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنائی، دونوں دہشت گردوں کو گزشتہ سال مارچ میں مردان سے گرفتار کیا گیا تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق رواں سال 19 مقدمات میں گرفتار 99 دہشت گردوں میں سے 28 کو سزائیں ہوئی ہیں۔رواں سال دہشت گردی کے 64 درج مقدمات میں 83 ملزمان کی ضمانتیں خارج ہوئیں جبکہ بنوں میں گرفتار 24 دہشت گردوں سے تفتیش کے لیے عدالتوں سے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان عبدالجبار اور زیارت گل داعش کے لیے سہولت کاری کر رہے تھے، ملزمان کی سہولت کاری کے باعث سیکیورٹی فورسز اور اداروں پر حملے ہوئے، ملزمان سے ریاست مخالف پمفلٹس اور دیگر مواد برآمد ہوئے ہیں۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آ باد میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک سے...
دبئی اسپیکٹیٹر انڈیکس، جو ایک وسیع پیمانے پر فالو کیا جانے والا پلیٹ فارم ہے جو عالمی ڈیٹا اور رجحانات پر...
میرانشاہ شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں صبح 6 بجے سے کرفیو نافذ کردیا...
اسلام آ باد صدر وزیراعظم نے ، یوم اقبال پر پیغامات میں کہا ہے کہ آئیے، عہد کریں مضبوط، خودمختار اور ترقی...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے پوش ایریا کے نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر اسلامی یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کو...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ TDAP ملک کی برآمدات میں اضافے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی مصنوعات...
تربت نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ضلع کونسل کا اجلاس بیاد حاجی واحد بخش مرحوم زیر صدارت مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور اس سے منسلک اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں وغیرہ کیلئے نان ڈویلپمنٹ...