ایوان بالا میں وقفہ سوالات موخر کرنے کی تحریک کی منظوری دیدی گئی

15 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی) ایوان بالا میں وقفہ سوالات موخر کرنے کی تحریک کی منظوری دیدی گئی۔ ہفتہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹر محمد اسحق ڈار نے تحریک پیش کی کہ سینیٹ کی آج کی نشست میں وقفہ سوالات سے صرف نظر کیا جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی۔