کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ نے بلوچستان حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور کنٹریکٹ بنیادوں پر تعیناتی کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئےکہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام پر مفت علاج کے دروازے بند اور مستقل روزگار کے مواقع چھین رہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں ،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے محکمہ صحت کی تمام آرگنائزیشنز اور یونینز پر مشتمل گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی تمام آرگنائزیشنز اور یونینز اس پلیٹ فارم پر متحد ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایوانوں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے محکمہ صحت کو نجکاری کے ذریعے ٹھیکیداروں کے حوالے اور محکمہ صحت میں تمام تعیناتیوں کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نجکاری اگر اچھا عمل ہوتا تو اس وقت سندھ اور پنجاب کے تمام مراکز صحت پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چل رہے ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے میں 35 ہزار سے زائد ڈاکٹر ، پیرامیڈیکس ، نرسز و دیگر ڈگریاں ہاتھ میں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تین میڈیکل کالجز کو ایڈہاک اور کنٹریکٹ کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے اگر نجکاری کا عمل اتنا ہی اچھا ہوتا تو آج وہاں کام کرنے والے ڈاکٹر اور اساتذہ سڑکوں پر احتجاج نہ کرتے اور ان تین میڈیکل کالجز کا شمار ملک کے بہترین میڈیکل کالجز میں ہوتا ۔
اوستہ محمد رائس ملز ایسوسی ایشن اوستہمحمد کے صدر حاجی عابد حسین بھنگر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں کیرتھر...
کوئٹہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے طلبہ کی سہولت اور تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اور قابلِ تحسین اقدام...
کوئٹہ نادرا بلوچستان زون کے مختلف اضلاع میں خصوصی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گااس ضمن میں جاری شیڈول کے...
کوئٹہ نیشنل پارٹی کی ایم پی اے کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ بلا تفریق رنگ و نسل خدمت کو ترجیح دی ہے...
بیلہ بیلہ میں چوری کی ایک اور واردات،نامعلوم خواتین صبح سویرے سول ہسپتال کے قریب واقع ایک رہائشی گھر میں...
کوئٹہ بلوچستان کے ونٹر زون کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات کاآغاز18 جولائی سے ہوگیا ،...
کوئٹہآل بلوچستان ٹنل فارمنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فضل الرحمن دوتانی ، عبدالرحمن نورزئی ، محمد صدیق...
کوئٹہ سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کے شعبہ امراضِ قلب میں قائم کیے گئے جدید کانفرنس روم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے...