کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مبینہ طور پر لاپتہ مہر گل مری کے اہل خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہر گل مری کو فوری بازیاب کرایا جائے ، یہ بات لاپتہ مہر گل مری کے اہل خانہ نے ہفتہ کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مہر گل مری کے لاپتہ ہونے کے خلاف ہم نے عدالت سے رجوع کیا اور عدالت نے ان کو بازیاب کرانے کے احکامات جاری کئے تاہم تاحال ان کے بارئے میں کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہر گل مری محکمہ زراعت میں گریڈ 18 کے افسر اور ڈیرہ بگٹی میں تعینات تھے ، ان کی بازیاب کیلئے ہم نے ہر دروازہ پر دستک دی ، ریڈ زون اور اسلام آباد میں بھی دھرنا دیا گیا لیکن تاحال ان کو بازیاب نہیں کیا گیا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہر گل مری کو فوری بازیاب کیا جائے ۔
اوستہ محمد رائس ملز ایسوسی ایشن اوستہمحمد کے صدر حاجی عابد حسین بھنگر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں کیرتھر...
کوئٹہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے طلبہ کی سہولت اور تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اور قابلِ تحسین اقدام...
کوئٹہ نادرا بلوچستان زون کے مختلف اضلاع میں خصوصی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گااس ضمن میں جاری شیڈول کے...
کوئٹہ نیشنل پارٹی کی ایم پی اے کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ بلا تفریق رنگ و نسل خدمت کو ترجیح دی ہے...
بیلہ بیلہ میں چوری کی ایک اور واردات،نامعلوم خواتین صبح سویرے سول ہسپتال کے قریب واقع ایک رہائشی گھر میں...
کوئٹہ بلوچستان کے ونٹر زون کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات کاآغاز18 جولائی سے ہوگیا ،...
کوئٹہآل بلوچستان ٹنل فارمنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فضل الرحمن دوتانی ، عبدالرحمن نورزئی ، محمد صدیق...
کوئٹہ سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کے شعبہ امراضِ قلب میں قائم کیے گئے جدید کانفرنس روم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے...