کراچی (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدرادی فریال تالپور سے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نےہفتے کوبلاول ہائوس کراچی میں ملاقات کی اور انہوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی، اس موقع پر سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، محترمہ فریال تالپور نے اس موقع پر کہا کہ ملک بھر میںعوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیکر منتخب کیا ہے ،پارٹی عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اور عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور و مقصد ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کی دیرینہ اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کونظر اندازنہیںکیا جائیگا اور انکے مسائل حل کئے جائیں گے۔اس موقع پر کرن بلوچ نے ادی فریال تالپور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ پارٹی عوام کی امیدوں کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی، بی بی شہید کے ویژن کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تکمیل تک پہنچائیں گے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
کوئٹہ صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ ترقی نسواں کی نشست بدھ 10 جون کو دوپہر 12 بجے منعقد ہوگی۔
کوئٹہ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی و ضلعی ذمہ داران سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں غلام نبی...
کوئٹہ نادراکی جانب سے پشین،نوشکی اور جعفرآباد میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ای کچہری 11جون کوہوگی ۔
کوئٹہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر طاہر موسی خیل نے کہا ہے کے ڈاکٹر شازیہ کی نجی اور ذاتی معلومات کو...
کوئٹہانجمن اتحاد اخبارفروشاں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اخبار فروشاں بہبود فنڈ میں گزشتہ 8سال سے اضافہ نہیں...
کوئٹہسول سوسائٹی کے زیراہتمام سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے خلاف پیر کو...
کوئٹہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نےآئندہ بجٹ میں ا سٹیشنری پرجی ایس ٹی میں8 فیصداضافے کی تجویز کو...
کوئٹہ سول اسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے افسوسناک واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان...