سرانان کے قریب ایک شخص اغوا

15 ستمبر ، 2024

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ چمن شاہراہ سرانان کے قریب سے مسلح افراد نے ایک شخص کو نقدی سمیت اغواء کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ سرانان کے قریب مسلح ڈاکوں نے محمود ولد حاجی عبدالحق کواغواء کر لیا ، مسلح افراد مغوی اور انکے پاس موجود 1کروڑ 70لاکھ روپے لیکر نامعلو م مقام کی جانب روانہ ہو گئے ۔محمود ولد حاجی عبدالحق کے لوا حقین نے ڈپٹی کمشنر پشین سے مغوی کی فوری بحفاظت بازیابی اور چھینی گئی رقم برآمد کروانے کا مطالبہ کیا۔