پشتون وطن پر اقتصادی دہشت گردی مسلط ہے‘ اے این پی

15 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر) اے این پی ضلع کوئٹہ کی کابینہ کااجلاس زیر صدارت ثناءاللہ کاکڑ ہواشرکانے کچلاک پولیس وین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پشتونخواوطن پرمسلط دہشت گردی دراصل استعماری قوتوں کی اقتصادی دہشت گردی ہے استعمار نے تعمیر وترقی کے مقابلے میں انتہا پسندی کی جو فصل بوئی تھی آج وہ پشتونوں کے سروں کی قیمت پرکٹ رہی ہے چاردہائیوں سے جہاد جیسے مقدس نام پر پوراوطن آج بھی لہولہان ہے شرکاء نے اے ایس آئی زین الدین اور سپاہی محمدطاہر کی شہادت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کااظہارکیا ۔