کوئٹہ(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمان نے کہاکہ بیس کروڑلاگت سے تیارالخدمت ہسپتال کوئٹہ بلوچستان کے عوام کے علاج کیلئے بہترین قیمتی تحفہ ہے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے تعلیم وصحت پر توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ملک میں دوکروڑباسٹھ لاکھ بلوچستان میں 28لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں سینکڑوں میلوں دور علاج کی سہولیات دستیاب نہیں ۔الخدمت فاؤنڈیشن کا ملک بھر میں تیس ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے ۔56ہسپتال ،350ایمبولینس اور22آغوش سینٹر (یتیم خانے) کچرہ چننے والے بچوں کی تعلیم کیلئے 80سینٹرزقائم کیے گیے ہیں بلوچستان میں پڑھتابلوچستان کے نام سے دوسوتعلیمی سینٹرزبلوچستان میں قائم کیے ہیں۔الخدمت کوئٹہ ہسپتال میں معیاری وسستی علاج کی سہولیات فراہم کریں گے۔معیار پر کوئی کمپرومائزنہیں کیاجائیگا ۔ہسپتال آنے والے مستحق مریضوں کو علاج کے بغیر جانے نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے بروری روڈ پر قائم الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے کوئٹہ بلوچستان کے عوام کے بہترین معیاری وسستے علاج کے جدید ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر میڈیاسے گفتگوبعدازاں افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاافتتاح تقریب میں امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،ایم پی اے بلوچستان عبدالمجید بادینی ،الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق ایم پی اے پنجاب سید احسان اللہ وقاص ،مرکزی نائب صدرڈاکٹرمشتاق احمدمانگٹ،الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد، جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری زاہدا ختر بلوچ،مولانا عبدالکبیرشاکر،اعجازمحبوب نے بھی خطاب کیا۔
اوستہ محمد رائس ملز ایسوسی ایشن اوستہمحمد کے صدر حاجی عابد حسین بھنگر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں کیرتھر...
کوئٹہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے طلبہ کی سہولت اور تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اور قابلِ تحسین اقدام...
کوئٹہ نادرا بلوچستان زون کے مختلف اضلاع میں خصوصی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گااس ضمن میں جاری شیڈول کے...
کوئٹہ نیشنل پارٹی کی ایم پی اے کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ بلا تفریق رنگ و نسل خدمت کو ترجیح دی ہے...
بیلہ بیلہ میں چوری کی ایک اور واردات،نامعلوم خواتین صبح سویرے سول ہسپتال کے قریب واقع ایک رہائشی گھر میں...
کوئٹہ بلوچستان کے ونٹر زون کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات کاآغاز18 جولائی سے ہوگیا ،...
کوئٹہآل بلوچستان ٹنل فارمنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فضل الرحمن دوتانی ، عبدالرحمن نورزئی ، محمد صدیق...
کوئٹہ سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کے شعبہ امراضِ قلب میں قائم کیے گئے جدید کانفرنس روم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے...