پی ٹی آئی ملک بھر کے عوام کی مقبول جماعت ہے‘ رحیم کاکڑ

15 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک اصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، امین آغا، ارشد اچکزئی، توقیر بھٹی اور ضیاء الحق نے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک اور فیڈریشن کی واحد جماعت ہے جو ملک کے چاروں صوبوں کے عوام میں مقبول ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ملک کو متحد و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ آج ملک کا جو حال ہے اس کے ذمہ دار 75سال سے حکومت کرنے والی جماعتیں ہیں ۔ ملک کا سب سے بڑا آج امن وامان کا ہے جس پر قابو پانے میں حکومت ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو باعمل سیاسی قیادت کی ضرورت ہے جو نئی قیادت پر مشتمل ہو۔