بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا

15 ستمبر ، 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں ہفتے کو موسم گرم اور خشک رہا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت33،گوادر34، قلات 28، تربت40،سبی41اورنوکنڈی میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج اتوار کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔