لسبیلہ سے فورتھ شیڈول میں کوئی شامل نہیں‘ ایس ایس پی

15 ستمبر ، 2024

بیلہ (نامہ نگار) ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن ریٹائرڈ نوید عالم نے کہا ہے کہ ضلع لسبیلہ سے کسی بھی شخص کا نام فورتھ شیڈول میں شامل نہیں ہے اور نہ ہی آئندہ ایسا ہوگا متعدد ناموں کو شامل نہ ہونے سے روکا ہے بعض لوگ پولیس کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں لیکن لسبیلہ پولیس کسی کے دباؤ میں آنے والی نہیں۔