جونیئر سائنس اولمپیاڈ کیلئے بی آر سی لورالائی کے تین طلبا کا انتخاب

15 ستمبر ، 2024

لورالائی(خ ن)بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کے پرنسپل داد محمد کے ایک پریس ریلیز کے مطابق ہر سال بین الاقوامی سطح پر انٹرنیشنل جونئیر سائنس اولمپیاڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے جسمیں پاکستان بھر سے میرٹ کی بنیاد پر چھ طلباء کا انتخاب ہوتا ہے اس سال یورپی ممالک رومانیہ میں منعقد ہونے والے جونئیر سائنس اولمپیاڈ کیلئے پاکستان سے جن چھ طلباء کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں سے تین طلباء کا تعلق بی آ ر سی لورالائی سے ہے اس میں عبد المتین ضلع قلعہ سیف اللہ ،محمد حاشر ضلع بولان ، محمد نعیم ضلع صحبت پور شامل ہیں۔