چمن(خ ن)ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس نے سات روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر کردیا اس موقع پر ڈی سی چمن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم بلوچستان بھر میں جاری ہے اس بار انسداد پولیو مہم کے دوران چمن کے 87 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے اور اس انسداد پولیو مہم کے دوران چار سو سے زائد ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی انہوں نے کہا کہ میں میڈیا کے توسط سے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں یہ پورے پاکستان کے بچوں کے فائدے کیلئے ہیں ہم اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانا چاہتے ہیں اور تمام ٹیموں کے ساتھ ڈیڈیکیٹڈ سیکیورٹی موجود ہے انہوں نے پولیو افسران اور اہلکاروں کو سخت ہدایات اور احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پانچ سال تک کا بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہ جائے اور اس حوالے سے غفلت و لاپرواہی کی مظاہرہ کرنے والے افسران اور پولیو ورکرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ انکاری والدین کو باور کرایا اور انہیں منایا جائے کہ یہ سب کچھ ہم قوم کے مستقبل کے ہونہاروں کو عمر بھر کی معذوری اور مجبوری سے بچانے کے لیے کر رہے ہیں اس میں خود فائدہ بچوں کا ہے اور والدین ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کریں انہوں نے کہا کہ والدین غلط افواہیں پھیلانے والوں کی باتوں پر کان نہ دھریں انہوں نے کہا کہ ہمارے دیگر مسائلِ و شکایتیں اپنی جگہ لیکن یہ بچوں کے مستقبل اور عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے ایک قومی مسئلہ ہے ۔ اس دوران انہوں نے اے سی چمن امتیاز علی بلوچ اور پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور دیگر افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے فنگر پرنٹس دیکھے جائیں اور لیویز فورس پولیو ورکرز کے ساتھ آخری وقت تک موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی چیک پوسٹوں پر پولیو ورکرز گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں موجود بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائیں ۔
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد میں رہزنی کی وارداتیں دو موٹر سائیکل دو موبائل فون اور ہزاروں...
خضدار خضدار میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے کمشنر قلات ڈویژن کی سرپرستی میں جھالاوان سمر...
واشک کلی حاجی غلام محمد بسیمہ ٹاؤن کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث مکین شدید مشکلات کا شکار ہیںبجلی کی طویل...
بھاگ امن وامان کیلئےتمام وسائل بروئےکارلارہےہیں عوام کوتحفظ فراہم کرناپولیس فورس کی اولین ترجیحات میں شامل...
بیلہ سی آئی اے پولیس لسبیلہ کے انچارج انسپکٹر جان محمد جاموٹ نے اے ایس آئی غلام سرور رونجھو و دیگر پولیس...
قلات قلات میں ایمونائزیشن ویک کے کامیاب اختتام کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال قلات میں محکمہ صحت اور اسکیپ...
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر محنت کشوں کو...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود اناج منڈی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک...