انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کر دی گئی ہے،ڈی سی زیارت

15 ستمبر ، 2024

زیارت(خ ن) ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ نے ڈی سی آفس میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر ثناء اللہ خان بھی موجود تھے زیارت میں انسداد پولیو مہم کے دوران ستائیس ہزار چار سو پینتیس بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ایک سوانتالیس موبائل ٹیمیں، انتیس فکس سائٹ، بارہ ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ نے کہا کہ تمام پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی دی گئی ہے زیارت میں کوئی نو گو ایریا نہیں لیکن اس کے باوجود کسی نے بھی انسداد پولیو مہم میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا اگر ایک بچہ بھی قطرے پلانے سے رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگی والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو معذور ہونے سے بچائیں۔