کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے قومی وسائل پر ایک طبقہ مسلط ہے جس نے بچوں سے تعلیم کا حق تک چھین لیا،ہمارے لاکھوں بچے سکولوں سے باہر ہیں، جو تعلیمی اداروں میں جا رہے ہیں انہیں معیاری تعلیم میسر نہیں، حکمران اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک بھیجتے ہیں، یہاں پر اگر کوئی غریب کا بچہ پڑھ لکھ جائے تو اسے ڈھنگ کی جاب میسر نہیں ہوتی عوام کو علاج کی سہولیات دستیاب نہیں، ان حالات میں بلوچستان کا نوجوان مایوس ہے، جماعت اسلامی نے ملک گیر ممبرشپ مہم کا آغاز کر دیا، ہمارے دروازے ان سب کے لیے کھلے ہیں جو ملک وقوم کو اس کی حقیقی منزل دلانا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی دفتر میں اجلاس اوروفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ بدعنوانی ختم کرکے دیانت داری اخلاص سے عوام کی خدمت کی ضرورت ہے دیانت داری اوراخلاص ہوگی توملک وعوام ترقی کرینگے بصورت بدعنوانی ،بے حسی کرپشن وکمیشن کے اس نظام میں لٹیرے مالامال اورعوام بدحال ہوں گے بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرکے زراعت و تجارت کی ترقی کیلئے جدوجہد کی جائے جماعت اسلامی کی حق دو بلوچستان مہم میں نوجوانوں علمائے کرام اورعوام کیساتھ خواتین کو بھی ممبر شپ دی جائیگی ممبر شپ مہم میں سب کوحصہ لینا چاہیے امرائے اضلاع ،ذمہ دار حق دومہم ممبر سازی میں بہتری وتیزی لائیں ۔
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد میں رہزنی کی وارداتیں دو موٹر سائیکل دو موبائل فون اور ہزاروں...
خضدار خضدار میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے کمشنر قلات ڈویژن کی سرپرستی میں جھالاوان سمر...
واشک کلی حاجی غلام محمد بسیمہ ٹاؤن کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث مکین شدید مشکلات کا شکار ہیںبجلی کی طویل...
بھاگ امن وامان کیلئےتمام وسائل بروئےکارلارہےہیں عوام کوتحفظ فراہم کرناپولیس فورس کی اولین ترجیحات میں شامل...
بیلہ سی آئی اے پولیس لسبیلہ کے انچارج انسپکٹر جان محمد جاموٹ نے اے ایس آئی غلام سرور رونجھو و دیگر پولیس...
قلات قلات میں ایمونائزیشن ویک کے کامیاب اختتام کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال قلات میں محکمہ صحت اور اسکیپ...
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر محنت کشوں کو...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود اناج منڈی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک...