پریس کلب تربت کی نئی کابینہ کے اعزاز میں ظہرانہ

15 ستمبر ، 2024

تربت (نامہ نگار)میئر میونسپل کارپوریشن بلخ شیر قاضی نے تربت پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا جس میں پریس کلب کے ممبران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر چیف آفیسر تربت شعیب ناصر بھی موجود تھے میئر تربت نے پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کہا کہ میونسپل کارپوریشن تربت پریس کلب کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے اس موقع پر تربت پریس کلب کے صدر حافظ صلاح الدین سلفی نے میئر کا شکریہ ادا کیا۔