وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان میں امن کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہیں

15 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ ا خان کاکڑنےنے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہیں ، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کے جلد مثبت نتائج مرتب ہوں گے ، بلوچستان کے عوام کو ہرصورت امن ، ترقی اور خوشحالی دیں گے ۔حیات اللہ خان کاکڑے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم میاں شہباز شریف ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روز اول سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دی ہے ، صوبے میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر کی وجہ سے آج عوام حقیقی ترقی سے محروم ہیں۔