زاہد احمد لانگو ڈی سی پنجگور تعینات

15 ستمبر ، 2024

پنجگور ( نامہ نگار) شہید ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کی جگہ نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر زاہد احمد لانگو نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے ڈپٹی کمشنر پنجگور میں امن وامان قائم بارڈر کاروبار کو بحال اور شفاف بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کردار ادا کرینگے۔