کوئٹہ:گورنمنٹ ہائی سکول کالج ایری گیشن کالونی کے پرنسپل کو خراج تحسین

15 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر) گورنمنٹ ہائی سکول کالج ایری گیشن کالونی کے پرنسپل کی کاشوں سے تعلیمی معیار میں بہتری آئی ہے ۔اہل علاقہ نے بتایا کہ بعض سیاسی جماعتیں پرنسپل کی کردار کشی کر رہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ پرنسپل کی کوششوں سے نہ صرف تعلیمی معیار بلند ہوا بلکہ اساتذہ و طلبا کی حاضری بھی یقینی بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے دبائو پر پرنسپل کا تبادلہ کیا گیا تو شدید احتجاج کرینگے جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پرعائد ہوگی۔