کوئٹہ (خ ن)ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے دانہ سر بس حادثے اور کچلاک بوستان روڑ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ان افسوس ناک واقعات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، روڑ حادثے میں انسانی غفلت پائی گئی تو ٹرانسپورٹ کمپنی کا روٹ پرمٹ منسوخ کردیا جائے گا، یہاں جاری علیحدہ علیحدہ بیانات میں ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ روڑ حادثات کی روک تھام کیلئے رائج الوقت قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرائیں گے، خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ترجمان صوبائی حکومت نے کچلاک بوستان روڑ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور بحالی امن کیلئے اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کچلاک بوستان روڑ پر پولیس موبائل پر بم دھماکہ قابل مذمت ہے، واقعہ میں ملوث دہشت گرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
کوئٹہجماعت اسلامی لورالائی کے زیراہتمام میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں گرینڈ عوامی مشاورتی جرگہ ہوا ، جس کی...
کوئٹہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان نے ندیم خان کاکڑ اور نسیم خان کاکڑ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والے پروپیگنڈے...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے کنوینئر مولانا قاری مہراللہ ، ڈپٹی کنوئینر مولانا محمودالحسن...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع ، ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان ا چکزئی نے زیارت دہشت گردانہ واقعہ کے خلاف...
ڈیرہ مراد جمالی سبی کے علاقے سے گولیوں سے چھینی چار افراد کی افراد کی لاشیں پولیس نے برآمد کرلی لاشوں کو سول...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے این40...
نوشکی پاک ایران قومی شاہراہ این 40 پر نامعلوم مسلح افراد نے تفتان سے کوئٹہ جانے والے کینٹنر کو کشنگی کے علاقے...