ہرنائی(نامہ نگار ) شاہرگ کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے پانچ مزدورجاں بحق جبکہ ایک کو زندہ بچالیاگیا تفصیلات کے مطابق شاہرگ کے کول مائن ایریا میں ٹھیکیدار حاجی شاہ محمد کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرجانے سے چھ مزدورکان میں پھنس گئے جس پر قریبی کانوں میں مزدوری کرنے والے کانکن موقع پرپہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں تاہم اس دوران پانچ مزدور دم گھنٹے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مزدورخان محمد کو زندہ بچالیاگیا جاں بحق افراد میںرحمن شاہ ولد عبدالغفور ‘ شفیع اللہ ولد عبدالغفور‘ نصیب اللہ ولد بادام گل،ذبیع اللہ ولد محمد عظیم اور مطیع اللہ ولد عبدالنافع شامل ہیں جن کی لاشیں کارروائی کے بعدآبائی علاقے افغانستان روانہ کردی گئیں محکمہ معدنیات ‘پی ایم ڈی سی اورضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں ۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 سے قبل...
اسلام آبادایس ای سی پی نےسالانہ ریٹرن جمع نہ کرانے والی 36سرکاری کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 لاکھ...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ناقص حکمرانی کے باعث...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں آج بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے...
کوئٹہپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 21 جون 2026 کو قلعہ...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وفد نے ملاقات کی۔ وفد...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
پشین کلی شخالزئی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی...