کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ امن کے بغیر ترقی کا خوب پورا نہیں ہوسکتابلوچستان میں حالات انتہائی چیلنجنگ ہیں 26 اگست کے واقعات کسی سے پوشیدہ نہیں صوبے کو دہشت گردی اور لاقانونیت سے نجات دلاکر امن کا گہوارہ بنانے میں کامیاب ہوں گے بلوچستان میں دس ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کرنے جارہے ہیں ، مقدمات میں تفتیش کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے گا پولیس آفیسران کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دیگر صوبوں سے 13 آفیسران آ رہے ہیں بلوچستان پولیس کے آفیسران کے برابر ہی تنخواہ اور مراعات ملیں گی ، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد معاشرے میں سدھار پیدا کرنا ہے اور اس میں ہمیں میڈیا کا تعاون درکار ہے ،انہوں نے کہا کہ انتہائی مشکل اور چیلنجنگ حالات میں مجھے بلوچستان پولیس کی کمان سونپی گئی ہے اور میرا بنیادی مقصد ایک ہی ہے کہ ہم امن کی طرف جائیں اور امن کے ثمرات جلد صوبے کی ترقی کے حوالے سے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیدائشی کوئٹہ کا رہائشی ہوں اور مجھے اس شہر اور صوبے کے مسائل کا ادراک ہے اور شائد پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس وہاں کے مقامی لوگ ہیں ،انہوں نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ کے پہلے اجلاس میں میں نے اپنی ٹیم کو کہا کہ ہم نے اپنے لوگوں کی حفاظت اور خدمت کرنی ہے اور اس کیلئے شرائط یہ ہیں کہ ہم انتہائی خلوص دل نیت ، جواںمردی ، ہمت اور محنت کے ساتھ کام کرنا ہے اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالات انتہائی چیلنجنگ ہیں 26 اگست کے واقعات کسی سے پوشیدہ نہیں ، اس دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں لسانی بنیادوں پر یا کسی اور وجہ پر پاکستانیوں کی شہادتیں ہوئیں ان پاکستانوں میں پولیس ، لیویز ، فوج کے جوانوں سمیت عام شہری بھی شامل تھے وہ کوئی بھی زبان بولتے تھے مگر خون کا بہنے والا ہر قطرہ پاکستانی کا تھا ،ہمارا کام دہشت گردوں پر قابو پانے کے ساتھ قانون کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان تادم قیامت ایک ساتھ رہیں گے اور ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کو ترقی دیں گے گو ہمارا کام سیکورٹی فراہم کرنا ہے تاہم سیکورٹی اور ترقی کا چولی دامن کا ساتھ ہے سیکورٹی ہم فراہم کریں گے ترقی علاقے کے عوام کی وجہ سے آئے گی۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 سے قبل...
اسلام آبادایس ای سی پی نےسالانہ ریٹرن جمع نہ کرانے والی 36سرکاری کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 لاکھ...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ناقص حکمرانی کے باعث...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں آج بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے...
کوئٹہپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 21 جون 2026 کو قلعہ...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وفد نے ملاقات کی۔ وفد...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
پشین کلی شخالزئی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی...