کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کی دعوت پر خانہ فرہنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ سید ابوالحسن میری نے معزز مہمان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان اور ایران کے درمیان طلباء اور اساتذہ کی سطح پر تبادلےکے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران نے بلوچستان کے طلباء کیلئے ماسٹرز ڈگری سے لیکر پی ایچ ڈی تک ایران کی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ پروگرام کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے ثقافتی، تاریخی اور تہذیبی رشتے پائے جاتے ہیں۔ بلوچستان اور ایران کے درمیان اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام اور ایران میں اساتذہ کی ٹریننگ صوبے کی تعلیمی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ نے صوبائی وزیر تعلیم اور دیگر خواتین اراکین اسمبلی کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔ آخر میں صوبائی وزیر تعلیم نے علامہ اقبال لائبریری کا بھی دورہ کیا ۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 سے قبل...
اسلام آبادایس ای سی پی نےسالانہ ریٹرن جمع نہ کرانے والی 36سرکاری کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 لاکھ...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ناقص حکمرانی کے باعث...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں آج بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے...
کوئٹہپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 21 جون 2026 کو قلعہ...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وفد نے ملاقات کی۔ وفد...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
پشین کلی شخالزئی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی...