لاہور (آئی این پی ) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 71انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور ،میانوالی، بہاولپور ، رحیم یار خان ، ساہیوال ، راولپنڈی ، فیصل آباد، جہلم، چکوال میں کی گئیں ،اس دوران میانوالی سے فتنہ الخوارج اور فیصل آباد سے داعش کا ایک،ایک خطرناک دہشت گرد گرفتارکرلیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ، دو ہینڈ گرنیڈ ، 26 ڈیٹونیٹر ، 73 فٹ حفاظتی فیوز وائر، گولیاں اور اسلحہ ، موبائل فون اور نقدی برآمدکرلی گئی۔ دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم ، عثمان ، عمران صدیقی ، شانی ، شوکت ، احمد خان ، شیراز محمود ، سعید الرحمن اور مستجاب کے نام سے ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے میں 978 کومبنگ آپریشنز کے دوران 78 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 34694 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 سے قبل...
اسلام آبادایس ای سی پی نےسالانہ ریٹرن جمع نہ کرانے والی 36سرکاری کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 لاکھ...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ناقص حکمرانی کے باعث...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں آج بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے...
کوئٹہپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 21 جون 2026 کو قلعہ...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وفد نے ملاقات کی۔ وفد...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
پشین کلی شخالزئی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی...