سری نگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کی ایک اور کارروائی میں 3نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ اننت ناگ میں نامعلوم افراد کے حملے میں 2بھارتی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے بارہ مولا اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی جبکہ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا اور فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فرضی مقابلے میں شہید کیا۔ دوسری جانب اننت ناگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کے حملے میں 2بھارتی فوجی مارے گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ میں 4بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ علاقے کے محاصرے اور بھارتی فوج کی بدسلوکی کے خلاف احتجاج کے لیے گھروں سے نکلنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ادھر بھارتی فوجیوں نے مختلف شہروں اور دیہات میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دورا ن درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ،تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کے عمل میں خواتین کو بھی ہراساں کیا گیا۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 سے قبل...
اسلام آبادایس ای سی پی نےسالانہ ریٹرن جمع نہ کرانے والی 36سرکاری کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 لاکھ...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ناقص حکمرانی کے باعث...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں آج بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے...
کوئٹہپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 21 جون 2026 کو قلعہ...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وفد نے ملاقات کی۔ وفد...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
پشین کلی شخالزئی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی...